اسرائیل کی لبنان پر بمباری، مزید 81 شہری شہید
امریکا، یورپی یونین اور متعدد عرب ممالک نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی پر اظہار تشویش کیا
Webdesk
|
27 Sep 2024
بیروت: اسرائیل کی لبنان پر جارحیت نہ رک سکی، بمباری میں 81 لبنانی شہری شہید ،223 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی لبنان پر بمباری سے شہدا کی تعداد 700ہوگئی، 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے، اسرائیلی آرمی چیف نے لبنان پر زمینی حملوں کی دھمکی دیدی، 5 لاکھ شہری جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور ہوگئے۔
امریکا، یورپی یونین اور متعدد عرب ممالک نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی پر اظہار تشویش کیا، لبنان اسرائیل تنازع پر فرانس کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا۔
امریکا اور فرانس کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی جس کی دیگر ممالک نے بھی حمایت کی۔
امریکا اور فرانس کی جانب سے لبنان میں 21 روزہ عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی کی خبروں کی تردید کر دی، جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments
0 comment