اسرائیل کی لبنان پر شدید بمباری، 200 سے زائد شہید

اسرائیل کی لبنان پر شدید بمباری، 200 سے زائد شہید

امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل کی لبنان پر شدید بمباری، 200 سے زائد شہید

Webdesk

|

8 Apr 2026

بیروت: اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران جنگ بندی نافذ ہونے کے باوجود لبنان پر شدید فضائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

لبنان سول ڈیفنس کے مطابق ملک بھر میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 254 ہو گئی ہے جبکہ 1165 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سول ڈیفنس کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بیروت میں 92 افراد جاں بحق اور 742 زخمی ہوئے، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں 61 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے،  بعلبک میں 18 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے، ہرمل میں 9 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ نباتیہ میں 28 افراد جاں بحق اور 59 زخمی ہوئے، عالیہ ضلع میں 17 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، صیدا میں 12 افراد جاں بحق اور 56 زخمی ہوئے جبکہ صور میں 17 افراد ہلاک اور 68 زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق آج ہونے والے اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 112 افراد جاں بحق اور 800  سے زائد زخمی ہوئے۔

بیروت میں مسلسل دھماکوں سے شہر گونج اٹھا اور دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!