اسرائیل کی لبنان اور غزہ میں بربریت، 3 بچوں سمیت 15 شہید

اسرائیل کی لبنان اور غزہ میں بربریت، 3 بچوں سمیت 15 شہید

جنوبی بیروت میں ہونے والے حملے میں 66 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے، لبنانی وزیر صحت
اسرائیل کی لبنان اور غزہ میں بربریت، 3 بچوں سمیت 15 شہید

ویب ڈیسک

|

21 Sep 2024

لبنان کے دارالحکومت کے جنوبی علاقے بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کمانڈر سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی بیروت پر اسرائیل کی جانب سے فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل سمیت 12 افراد شہید ہوئے ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق حملے میں 66 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے آپریشن کمانڈر ابراہیم عقیل فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل ڈیفنس فورس کے ترجمان ڈینیئل ہیگری کا کہنا ہے کہ بیروت میں کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر ابراہیم عقیل مارے گئے ہیں۔

ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں اسرائیل کے فوجی ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان یونٹ کے دیگر ارکان بھی اس حملے میں مارے گئے۔

اُدھر غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور جمعے کو رفح میں اسرائیلی بمباری سے 3 بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!