اسرائیل نے غزہ پر خطرناک بم گرادیے، شہدا کے جسم پگھل گئے
ویب ڈیسک
|
12 Sep 2024
غزہ میں اسرائیلی کی بربریت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ستائیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے غزہ تک عالمی میڈیا کی بلا روک ٹوک رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ میں جاری اسرائیل بمباری میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بیسیوں فلسطینی شہید ہوگئے ۔ غزہ میں فسلطینوں کی کھلے عام نسل کشی جاری ہے۔
گزشتہ روز المواسی کیمپ حملے میں امریکی بم استعمال کیے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے محفوظ علاقہ قرار دیے گئے المواسی کیمپ پر دو ہزار پائونڈ وزنی بم برسائے۔
طاقتور بموں سے شہدا کی باقیات تک پگھل گئیں۔ بموں سے تیس سے پچاس فٹ گہرے گڑھے پڑ گَئے۔ حملے میں چالیس فلسطینی شہید اور متعدد ملبے تلے دب گئے۔
Comments
0 comment