اسرائیل نے حملے روکنے کیلیے ایک ارب ڈالر خرچ کر ڈالے، ایران کو غزہ بنانے کی دھمکی
ایرانی حملوں کو 99 فیصد ناکام بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج کا دعوی
ویب ڈیسک
|
14 Apr 2024
اسرائیل نے ایران کی جانب سے فائر کیے گئے ڈرونز اور کروز میزائلوں کو ناکام بنانے کیلیے چند گھنٹوں میں ایک ارب ڈالر خرچ کر دیے۔
اسرائیل کا دعوی ہےکہ ایران کے ایک فیصد راکٹ ہی کامیاب ہوسکے جبکہ 99 فیصد کو ناکام بنادیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کواس حملے کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے، اگر ایران نے اسرائیل کیطرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکا حال غزہ کی طرح کریں گے اور وہاں ویسے ہی تباہی مچائیں گے۔
اسرائیل نے کہا کہ ہماری ایرانی عوام سے کوئی دشمنی نہیں البتہ حکومت سےلڑائی ہےاور ہم کسی صورت اسے معاف نہیں کریں گے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے فائر کیے گئے 90 فیصد راکٹس اور ڈرونز نے کامیابی نے اہداف کو نشانہ بنایا، راکٹس اور ڈرون حملے میں ایئرپورٹ، فضائیہ ہیڈ کوارٹر، ایٹمی گھر کو تباہ کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment