اسرائیل نے شمالی غزہ کا کراسنگ بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی

اسرائیل نے شمالی غزہ کا کراسنگ بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی

اسرائیلی فضائی حملے میں سات غیر ملکی امدادی رضا کاروں کی ہلاکت پر اسرائیل عالمی دباؤ کا شکار ہے
اسرائیل نے شمالی غزہ کا کراسنگ بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی

Webdesk

|

5 Apr 2024

اسرائیلی کابینہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شمالی غزہ کا کراسنگ بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے 7اکتوبر کے بعد پہلی بار شمالی غزہ کی سرحد کھولنے کی منظوری دی ہے، ساتھ ہی کابینہ نے فلسطینیوں کو اسرائیلی بندرگاہ کے استعمال کی بھی اجازت دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں سات غیر ملکی امدادی رضا کاروں کی ہلاکت پر اسرائیل عالمی دباؤ کا شکار ہے۔جبکہ یو اے ای نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات معطل کردیئے ہیں۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل لوگوں کو مارنا بند کرے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ جنگ کو فوری ختم کرنا ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!