اسرائیلی فوج نے چھ قیدیوں کی لاشوں والی سرنگ کی وڈیو جاری کر دی

اسرائیلی فوج نے چھ قیدیوں کی لاشوں والی سرنگ کی وڈیو جاری کر دی

وڈیو میں ایک زیر زمین تنگ اور گہری راہ داری نظر آ رہی جس میں بیت الخلا اور ہوا کے گزر کا کوئی انتظام نہیں۔
اسرائیلی فوج نے چھ قیدیوں کی لاشوں والی سرنگ کی وڈیو جاری کر دی

Webdesk

|

11 Sep 2024

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں واقع اس سرنگ کو دکھایا گیا ہے جس کے اندر چند روز پہلے 6 قیدیوں کی لاشیں ملی تھیں۔

غیرملکی خبررسا ں کے ادارے کے مطابق وڈیو میں ایک زیر زمین تنگ اور گہری راہ داری نظر آ رہی جس میں بیت الخلا اور ہوا کے گزر کا کوئی انتظام نہیں۔

وڈیو کلپ میں تاریک سرنگ کے فرش پر خون، اسلحے کی گولیاں اور شطرنج کا کھیل پڑا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہ سرنگ ایک فولادی دروازے کے ذریعے بند ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری کے مطابق یہ وڈیو کلپ قیدیوں کے گھرانوں کو دکھایا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان لوگوں کے لیے یہ دیکھنا بہت مشکل تھا کہ ان کے پیاروں نے کس طرح ان حالات میں وقت گزارا۔

ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کو سرنگ کے اندر سے پیشاب کے لیے استعمال ہونے والی بوتلیں اور قضائے حاجت کے واسطے استعمال کے لیے ایک بالٹی ملی۔ علاوہ ازیں سرنگ میں گدے، کپڑے، بندوقیں، جریدے، گرینیڈز اور انرجی بار بھی ملیں۔

Israel releases video of Gaza tunnel where it says Hamas killed 6 hostages

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!