اسرائیلی فوج نے لبنان میں پورا گاؤں ملیا میٹ کردیا

اسرائیلی فوج نے لبنان میں پورا گاؤں ملیا میٹ کردیا

بڑی تعداد میں لوگ ایک بار پھر بے گھر ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں پورا گاؤں ملیا میٹ کردیا

Webdesk

|

14 Apr 2026

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران متعدد دیہات کو مکمل طور پر تباہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق طیبہ، نقورہ اور دیر سریان سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر دھماکوں کے ذریعے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس وسیع تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں کی اس طرح تباہی کو "ڈومیسائیڈ" قرار دیا جا رہا ہے، جو ممکنہ طور پر جنگی جرم کے زمرے میں آ سکتا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہ صرف اپنے گھر بلکہ اپنے روزگار اور ذاتی یادیں بھی کھو دی ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ ایک بار پھر بے گھر ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!