اسرائیلی فوج نے الفارعہ کیمپ میں آپریشن شروع کردیا

Webdesk
|
10 Feb 2025
مغربی کنارہ: مغربی کنارے میں 20 دنوں تک فوجی کارروائیوں اور اسرائیلی دراندازی کے تسلسل میں اسرائیلی فوج نے طوباس کے جنوب میں واقع الفارعہ کیمپ میں مزید فوج بھیج دی ہے۔
طوباس گورنریٹ کے گورنر احمد الاسعد نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ الفارعہ کیمپ میں ایک جامع اسرائیلی فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز کیمپ کے مکینوں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کر رہی ہیں تاہم دھمکیوں کے باوجود فلسطینی شہری ایسا کرنے سے انکاری ہیںانہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل الفارعہ کے مکینوں کو پانی اور ادویات سے سے محروم کرکے وہاں سے نکل جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی آپریشن کے نتیجے میں کیمپ پانی کی قلت کا شکار ہوگیا ہے۔ اس دوران اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا۔
Comments
0 comment