اسرائیلی حملے میں فلسطینی مزاحمت کار تنظیم کے ترجمان شہید

اسرائیلی حملے میں فلسطینی مزاحمت کار تنظیم کے ترجمان شہید

حماس نے شہادت کی تصدیق کردی
اسرائیلی حملے میں فلسطینی مزاحمت کار تنظیم کے ترجمان شہید

ویب ڈیسک

|

27 Mar 2025

حماس کی مزاحمتی تحریک نے جمعرات کو تصدیق کی کہ اس کے ترجمان عبداللطیف القانوا کو شمالی غزہ میں اس کے خیمے پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا۔  

حماس کے زیرانتظام الاقصی ٹی وی کے مطابق، القانوا جبالیا میں شہید ہوئے، جبکہ اس حملے میں متعدد دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔  

حماس کی سیاسی شاخ کے رکن اسماعیل برہوم اور سینئر رہنما صلاح البردویل کی شہادت کے بعد القانوا اسرائیلی فضائی حملوں کا تازہ نشانہ بن گئے۔  

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کے ناصر ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں برہوم اور 16 سالہ لڑکا شہید ہو گئے۔ اتوار رات کو ہونے والے اس حملے میں غزہ کے سب سے بڑے طبی مرکز کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا اور ایک پورے وارڈ کو خالی کرنا پڑا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!