3 hours ago
اسرائیلی انٹیلیجنس نے ایرانی جوہری پروگرام پر نیتن یاہو کے دعوے کو مسترد کر دیا
Webdesk
|
5 Jul 2026
تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے ہی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اس وقت شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی کے دعوے کی توثیق سے انکار کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آفس نے موساد اور اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس سمیت متعلقہ اداروں پر دبا ڈالا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی سے متعلق سرکاری مقف کی حمایت کریں، تاہم انٹیلی جنس حکام نے پیشہ ورانہ اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایسی کسی غیر مصدقہ رپورٹ کی توثیق سے انکار کر دیا۔
اسرائیلی جریدے کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے نیتن یاہو کے دعوے کو دستیاب شواہد سے مطابقت نہ رکھنے والا اور غیر پائیدار قرار دیا، جس کے باعث وزیراعظم آفس، موساد اور فوجی انٹیلی جنس کے درمیان شدید اختلافات اور تنا پیدا ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی بھی توثیق چاہتے تھے کہ ایرانی جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، تاہم اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے اس مقف کی تصدیق سے گریز کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کی مکمل تباہی کا دعوی سب سے پہلے صدر ٹرمپ نے کیا تھا، لیکن اسرائیلی اخبار کے مطابق اس دعوے کی تائید کیلئے تاحال ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے۔
جبکہ جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حتمی اور مستند اعداد و شمار بھی ابھی تک دستیاب نہیں ہیں۔
Comments
0 comment