اسرائیلی وزیر دفاع کا حزب اللہ کمانڈر ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر دفاع کا حزب اللہ کمانڈر ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

حسن نصراللہ کی طرح ہاشم صفی الدین بھی ایک عالم دین ہیں جو کالا عمامہ پہنتے ہیں
اسرائیلی وزیر دفاع کا حزب اللہ کمانڈر ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

Webdesk

|

8 Oct 2024

بیروت: اسرائیل کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حزب اللہ کے مقتول رہنما سید حسن نصر اللہ کے متبادل ہاشم صفی الدین کوبھی مار دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیلی فوج کے شمالی کمانڈ سینٹر میں افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ایک ایسی تنظیم ہے جس کا کوئی سربراہ نہیں ہے۔ حسن نصراللہ کو ختم کر دیا گیا تھا، شاید ان کے متبادل بھی اس دنیا میں موجود نہیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے ایک اہم کمانڈر ہاشم صفی الدین ،حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی جگہ متوقع سربراہ تھے، گزشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سے ہاشم صفی الدین کو عوامی سطح پر نہیں سنا گیا۔

حسن نصراللہ کی طرح ہاشم صفی الدین بھی ایک عالم دین ہیں جو کالا عمامہ پہنتے ہیں، تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک لبنانی گروپ کی قیادت کرنے والے حسن نصراللہ سے ان کی جسمانی مشابہت نے بھی انہیں جانشینی کے لیے پسندیدہ قرار دیا ۔

ہاشم صفی الدین 27 ستمبر کی شام بیروت کے جنوبی مضافات میں اجلاس میں شریک نہیں تھے کہ اچانک اسرائیل نے فضائی حملہ کردیا، جس میں حسن نصر اللہ شہید ہوگئے تھے۔

حزب اللہ نے ابھی تک ہاشم صفی الدین کی شہادت سے متعلق کوئی رد عمل ظاہرنہیں کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!