اسرائیلی وزیر کی مسجد الاقصی میں یہودی عبادت گاہ بنانے کی دھمکی

اسرائیلی وزیر کی مسجد الاقصی میں یہودی عبادت گاہ بنانے کی دھمکی

سعودی عرب سمیت مسلم ممالک کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی کی شدید مذمت
اسرائیلی وزیر کی مسجد الاقصی میں یہودی عبادت گاہ بنانے کی دھمکی

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2024

اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ مسجد الاقصی میں یہودی عبادت گاہ تعمیر کی جائےگ ی۔

اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی انتہا پسند صہیونی رہنما بن گوہر کے ساتھ سخت سیکیورٹی میں مسجد الاقصی پہنچے اور یہودیوں کو دعوت دی کہ وہ مسجد الاقصی میں داخل ہوکر اپنی عبادت گاہ بنائیں۔

ایک سوال کے جواب میں مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ بنانے کے منصوبے کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہم اس جگہ پر عبادت گاہ تعمیر کریں گے گا تو ایتمار بن گویر نے جواب دیا ’’ہاں، ہاں‘‘بس میں ہوا تو ضرور بناؤں گا۔

اسرائیلی وزیر سے جب یہ پوچھا گیا کہ ملک کی ’’ٹیمپل ماؤنٹ‘‘ پالیسی یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دیتی ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ وزیراعظم جانتے تھے کہ جب میں حکومت میں شامل ہوا تو یہی کہا تھا کہ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ جب یہاں مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے تو یہودی کو بھی عبادت کی اجازت ہونی چاہیے۔

اُدھر سعودی عرب سمیت فلسطین اتھارٹی اور دیگر مسلم ممالک نے اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ کے قیام کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا ہے کہ اس سے خطے میں اشتعال انگیزی اور تنازع مزید پھیلے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!