سوشل میڈیا انفلوئنسر کی ویڈیو بناتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گر کر موت

سوشل میڈیا انفلوئنسر کی ویڈیو بناتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گر کر موت

معروف آنوی کامدار نے 16 جولائی کو اپنے سات دوستوں کے ہمراہ مون سون سیریز کے سفر کا آغاز کیا تھا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر کی ویڈیو بناتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گر کر موت

Webdesk

|

18 Jul 2024

 ممبئی: بھارت کی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر آنوی کامدار کو 300فٹ گہری کھائی پر ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں مقیم 27 سالہ آنوی کامدار پیشے سے چارٹرڈ اکانٹنٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تھیں جو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سفر کی ویڈیوز اور تجربات شیئر کرتی تھیں۔

معروف آنوی کامدار نے 16 جولائی کو اپنے سات دوستوں کے ہمراہ مون سون سیریز کے سفر کا آغاز کیا تھا۔

آنوی کامدار جیسے ہی مہاراشٹر کے مشہور کمبھے آبشار پہنچیں تو وہاں حادثے کا شکار ہوگئیں، جس میں انفلوئنسر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آنوری کامدار کمبھے آبشار پر پہنچ کر اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے لیے مون سون سفر کی ویڈیو ریکارڈ کررہی تھیں کہ اچانک ان کا پاں پھسل گیا اور وہ تقریبا 300 سے 350 فٹ گہری کھائی میں گر گئیں۔

ریسکیو ٹیم نے 6 گھنٹے تک کوشش جاری رکھنے کے بعد آنوی کامدار کو زندہ حالت میں کھائی سے نکال لیا تھا لیکن اونچائی سے گِرنے کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

27 سالہ آنوی کامدار کو جیسے ہی اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!