سوئس حکومت کا دو امریکی پروازں کے لیے اجازت دینے سے انکار

سوئس حکومت کا دو امریکی پروازں کے لیے اجازت دینے سے انکار

تین منظور شدہ درخواستیں نقل و حمل کے دو اور بحالی و مرمت کے ایک ہوائی جہاز کے لیے تھیں۔
سوئس حکومت کا دو امریکی پروازں کے لیے اجازت دینے سے انکار

Webdesk

|

15 Mar 2026

برن: سوئس حکومت نے کہا ہے کہ اس نے امریکی فوجی اور سرکاری طیاروں کے ملک کے اوپر پرواز کرنے کی درخواستوں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے غیر جانبداری قانون کی بنیاد پر ایران سے متعلق دو جنگی پروازیں مسترد کر دیں لیکن تین دیگر کو اجازت دے دی گئی۔

حکومت نے ایک بیان میں کہا، غیرجانبداری کا قانون ایسے تنازعے کے فریقین کے گذرنے پر پابندی لگاتا ہے جو فوجی مقصد کا حامل ہو۔

انسانی بنیادوں پر اور طبی اعتبار سے گذرنے بشمول زخمی افراد کی نقل و حمل اور جن پروازوں کا تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہیں گذرنے کی اجازت ہے۔

 حکومت نے ایک بیان میں کہا۔ تین منظور شدہ درخواستیں نقل و حمل کے دو اور بحالی و مرمت کے ایک ہوائی جہاز کے لیے تھیں۔

سوئٹزرلینڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ پروازیں گذرنے کی آئندہ درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی اگر وہ عام ٹریفک کی حد سے زیادہ ہوں اور اگر ان کا مقصد متعین نہ ہو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!