سوئٹزرلینڈ کا ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
تہران میں سوئس سفارت خانے کو سیکیورٹی خدشات پر 11 مارچ کو بند کر دیا گیا تھا۔
Webdesk
|
24 Apr 2026
برن: سوئٹزرلینڈ نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔
دارالحکومت برن سے سوئس حکومت کے مطابق تہران میں سوئس سفارت خانہ بتدریج دوبارہ کھلے گا۔
سوئس سفارتی عملے کے مختصر ارکان رواں ہفتے تہران پہنچیں گے، ابتدائی مرحلے میں سوئس سفارتی عملہ مکمل آپریشن کی بحالی کیلئے جائزہ لے گا۔
تہران میں سوئس سفارت خانے کو سیکیورٹی خدشات پر 11 مارچ کو بند کر دیا گیا تھا۔
Comments
0 comment