سائفر کیس میں عمران خان کو سزا پر امریکا کا مؤقف سامنے آگیا
ویب ڈیسک
|
31 Jan 2024
سائفر کیس میں عمران خان کو سزا پر امریکا کا ردعمل
امریکا نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دی جانے والی 10، 10 سال قید پر ردعمل جاری کردیا۔
گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے عمران خان کو دی جانے والی سزا سے متعلق سوال ہوا۔
صحافی نے میتھیو ملر سے سوال کیا کہ عدالت نے عمران خان کو باہر نکال کر اور بغیر بیان ریکارڈ کیے سزا سنائی، امریکا اس پر کیا موقف رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو سائفر کیس میں سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عدالتی اور پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے اندر جمہوری عمل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل سائفر کیس میں آفیشل سیکریٹ کی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید بامشقت سنائی ہے۔
کینگرو کورٹ میں عمران خان کے وکیل کو باہر بھیج دیا گیا،اور سرکاری وکیل کو عمران خان کا وکیل نامزد کر دیا گیا۔
— Arslan Baloch (@balochi5252) January 30, 2024
امریکی صحافی
pic.twitter.com/FjSrNAsyn2
Comments
0 comment