سزائے موت پانے والے قیدی کی جان آخری لمحے پر بچ گئی

سزائے موت پانے والے قیدی کی جان آخری لمحے پر بچ گئی

19 سالہ لڑکی کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔
سزائے موت پانے والے قیدی کی جان آخری لمحے پر بچ گئی

Webdesk

|

14 Nov 2025

واشنگٹن : امریکا میں سزائے موت کے قیدی ٹرومین ووڈ کی سزا پر عمل درآمد سے چند منٹ قبل ہی اس کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔

ریاست اوکلاہوما کے ریپبلکن گورنر کیون اسٹِٹ نے پیرول بورڈ کی سفارش قبول کرتے ہوئے ٹرومین ووڈ کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

یہ گورنر کیون اسٹٹ کے تقریبا سات سالہ دور میں صرف دوسری بار ہے کہ انہوں نے کسی قیدی کی سزا کم کی ہو۔اس سے چند گھنٹے قبل امریکی سپریم کورٹ نے ٹرومین ووڈ کے وکلا کی جانب سے سزائے موت رکوانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

46 سالہ ٹرومین ووڈ کو 2002 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ایک 19 سالہ لڑکی کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

مجرم کے وکلا نے یہ تسلیم کیا کہ وہ ڈکیتی میں شامل تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اصل قاتل اس کا بھائی تھا جسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ 2019 میں جیل ہی میں انتقال کر گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!