تاجکستان کے مفتی اعظم پر قاتلانہ حملہ
مفتی اعظم حملے میں معمولی زخمی ہوئے، حملہ آور گرفتار
ویب ڈیسک
|
13 Sep 2024
تاجکستان کے مفتی اعظم پر چاقو بردار شخص نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مفتی اعظم سعید مکرم عبدالقدیر زادے چاقو بردار شخص کے حملے میں جمعرات کے روز بال بال بچ گئے۔
حملہ اُس وقت ہوا جب وہ دارالحکومت میں جامع مسجد سے نماز ادا کر کے باہر نکلے تھے۔ چاقو بردار شخص کے حملے میں مفتی اعظم معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ تاہم بیان میں ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کے محرک کا پتا چل سکا۔
Comments
0 comment