ترکیہ نے بھی اسرائیل سے تجارتی تعلق ختم کردیا

ترکیہ نے بھی اسرائیل سے تجارتی تعلق ختم کردیا

ترکیہ نے اسرائیل سے اپنی تمام تجارت روک دی ہے اور آج سے اسرائیل سے تمام درآمدات اور برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔
ترکیہ نے بھی اسرائیل سے تجارتی تعلق ختم کردیا

Webdesk

|

2 May 2024

کولمبیا کے بعد ترکیہ نے بھی اسرائیل سے تجارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کر دیے۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے اپنی تمام تجارت روک دی ہے اور آج سے اسرائیل سے تمام درآمدات اور برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیلی درآمدات و برآمدات کے لیے بندرگاہیں بند کر کے ترک صدر اردوان تمام معاہدے توڑ رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے، اسرائیل دیگر ممالک سے تجارتی تعلقات بنائے گا اور مقامی پیداوار پر توجہ مرکوز کرے گا۔

واضح رہے کہ ترکیہ کی جانب سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!