اٹلی میں اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج
پی ٹی آئی کے حامیوں نے آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ میں بھی احتجاج کیا۔
Webdesk
|
24 Nov 2024
اٹلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کارکنوں اور حامیوں نے اڈیالہ جیل میں نظر بند سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے لیے احتجاج کیا۔
سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اٹلی میں ہونے والے احتجاج میں 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرین نے سابق وزیراعظم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
پی ٹی آئی کے حامیوں نے آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ میں بھی احتجاج کیا۔
اسلام آباد میں احتجاج سے پہلے، امریکہ میں مقیم پی ٹی آئی کے کارکنان فلوریڈا کے پام بیچ میں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور پارٹی کے بانی کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔
"میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں" اور "عمران خان کو رہا کرو" مظاہرین کے پلے کارڈز پر نعرے درج تھے۔
Comments
0 comment