ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں ایران کی تمام کشتیوں کو نشانہ بنانے کا حکم
ہم نے دشمن کے تمام 159 بحری جہاز ڈبو دیے
Webdesk
|
23 Apr 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز اور سمندر میں موجود ایران کی تمام چھوٹی بڑی کشتیوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کردی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ٹرمپ نے لکھا کہ ہم نے دشمن کے تمام 159 بحری جہاز ڈبو دیے، اب امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو فوری طور پر نشانہ بنایا جائے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کارروائی میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے جہاز بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام تیزی سے کرررہے ہیں۔
Comments
0 comment