3 hours ago
ٹرمپ کا دورہ ریاض فائنل، سعودی عرب سے دفاعی اور ابراہم معاہدے ہوں گے

ویب ڈیسک
|
22 Oct 2025
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 7 برس بعد امریکا کے اہم ترین دورے پر جائیں گے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے اس تاریخی ملاقات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، تاہم ملاقات کے ایجنڈے کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق، ولی عہد محمد بن سلمان اپنے دورے کے دوران دفاعی معاہدے پر حتمی گفت و شنید کریں گے، جس پر بظاہر ابتدائی اتفاق پہلے ہی ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں فوجی تعاون، مشترکہ دفاعی منصوبے اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی بات چیت ہوگی۔
ممکنہ طور پر ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنما دفاعی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ابراہیمی معاہدے سے متعلق بھی بات چیت متوقع ہے — وہ معاہدہ جس کے تحت کئی عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی حکام ابراہیمی معاہدے میں شمولیت پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ تاہم ریاض کی جانب سے اس بیان کی نہ تصدیق کی گئی اور نہ تردید۔
سعودی حکومت کا مؤقف رہا ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے سے قبل کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک کسی ایسے معاہدے میں شامل نہیں ہوگی
Comments
0 comment