ٹرمپ کا کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان

ٹرمپ کا کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان

یہ سخت اقدام کینیڈا کی جانب سے امریکی گاڑیوں اور ڈیری مصنوعات کے ساتھ کیے جانے والے غیر مساوی سلوک کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔
ٹرمپ کا کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان

Webdesk

|

21 Jul 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے امریکا درآمد کی جانے والی متعدد اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ سخت اقدام کینیڈا کی جانب سے امریکی گاڑیوں اور ڈیری مصنوعات کے ساتھ کیے جانے والے غیر مساوی سلوک کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ان نئی درآمدی محصولات کا اطلاق شراب، ہاکی سٹکس اور سیمنٹ جیسی صنعتی مصنوعات سمیت متعدد اشیا پر ہو گا، اور یہ فیصلہ 30 روز بعد باقاعدہ نافذ العمل ہو جائے گا۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا آئندہ ہفتوں میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!