ٹرمپ کا شام کی صورتحال پر اہم بیان

ٹرمپ کا شام کی صورتحال پر اہم بیان

شامیوں کو اس سے نمٹنا چاہیے اور اسے خود ہی حل کرنا چاہیے۔
ٹرمپ کا شام کی صورتحال پر اہم بیان

Webdesk

|

12 Dec 2024

دمشق: اپنی انتخابی مہموں کے دوران ماضی میں بار بار روس۔ یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کرنے اور جنگ ختم کرنے کی کوششوں کا عزم کرنے کے بعد شام کے حوالے سیڈونلڈ ٹرمپ لا تعلق نظر آتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا میں بہت سے بحران ہیں لیکن روس ۔ یوکرین کے مسئلے کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

جب کہ وہ سمجھتے تھے کہ مشرق وسطی کی صورتحال کی اہمیت کے باوجود روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات کو حل کرنا آسان ہے۔

شام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ شامیوں کو مغرب بالخصوص امریکہ اور فرانس کی مدد کے بغیر اپنے طور پر موجودہ صورتحال سے نمٹنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت سے بحران ہیں۔ چند روز قبل شام میں ایک نیا بحران شروع ہوا لیکن شامیوں کو اس سے نمٹنا چاہیے اور اسے خود ہی حل کرنا چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!