ٹرمپ کو ایران پر حملہ کرنے سے نیتن یاہو نے روکا

ٹرمپ کو ایران پر حملہ کرنے سے نیتن یاہو نے روکا

امریکی اخبار نے بڑا دعوی کردیا
ٹرمپ کو ایران پر حملہ کرنے سے نیتن یاہو نے روکا

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2026

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی میں جلد بازی نہ کریں اور فیصلے کو مؤخر رکھا جائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، جس میں نیتن یاہو نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا کی جانب سے حملہ خطے میں بڑے تصادم کا سبب بن سکتا ہے اور صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

اسی دوران صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں معتبر ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ایران میں داخلی کریک ڈاؤن اور سزاؤں کے عمل میں کچھ حد تک نرمی آئی ہے، جسے واشنگٹن میں ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق ہچکچاہٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے کئی اہم عرب اتحادی ممالک، جن میں قطر، سعودی عرب، عمان اور مصر شامل ہیں، نے بھی واشنگٹن سے رابطہ کر کے ایران پر حملے کے خلاف تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائی سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے، توانائی کی ترسیل متاثر ہوگی اور ایران کی جانب سے ردعمل کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔

عرب ممالک نے ایران پر بھی زور دیا ہے کہ اگر امریکا کوئی قدم اٹھاتا ہے تو وہ خطے کے دیگر ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کرے، تاکہ کشیدگی مزید نہ بڑھے۔

صورتحال کے پیش نظر امریکا میں فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی راستے اختیار کرنے پر غور جاری ہے، تاکہ خطے کو ایک نئی جنگ سے بچایا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!