4 hours ago
ٹرمپ کے صدر بنتے ہی اہم اعلانات، ہم جنس پرستی کا راستہ بھی روک دیا
ویب ڈیسک
|
21 Jan 2025
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
واشنگٹن ڈی سی میں ان ڈور ہونے والی تقریب میں امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا جبکہ دنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب ان ڈور کرنے کا مقصد شدید سردی تھی کیونکہ امریکا میں درجہ حرارت نقطہ انجماد پر ہے۔
حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات، وفاقی وزیر داخلہ، سفیر اور پاکستانی نژاد امریکی بھی شامل ہوئے۔
اس کے علاوہ جاپان، بھارت، آسٹریلیا کے وزرا خارجہ بھی حلف برداری میں شریک، چین کے نائب صدر نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔
ٹرمپ کے اعلانات
ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سابق صدر، نائب صدر، چیف جسٹس، قوم اور اپنی پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکا آج کے بعد سے سنہرے دور میں داخل ہونے جارہا ہے، ہم عوام کو ریلیف، مہنگائی سے نجات اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے جبکہ ملک کو اسلحے سے پاک بھی کریں گے۔
انہوں نے سب سے پہلے امریکا کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے زیادہ کامیاب ملک بن کر دنیا بھر میں ابھریں گے، میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو، 8 سال مجھے جن مشکلات کا سامنا رہا امریکی تاریخ میں کسی اور کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میں امریکا کو پھر سے عظیم بناؤں گا، آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے، سیاہ فام اور لاطینی امریکیوں کا شکریہ، میں نے اُن کے مسائل سُنے ہیں، آج مارٹن لوتھر کنگ ڈے ہے اور اس مناسبت سے میں ان کے لیے کام کروں گا۔
اہم اعلانات
- ٹرمپ کا امریکا کی جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان
- امریکی عوام پر ٹیکسوں میں کمی کروں گا: صدر ٹرمپ کا اعلان
- خلیج میکسیکوکا نام بدلنے اور پانامہ کینال واپس لینےکا اعلان
- آج سے امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی: صدر ٹرمپ کا اعلان
- چین سے بھی تعلقات بحال ہوں گے وہ پانامہ کینال استعمال کرے
- غیر قانونی تارکین کو ملک بدر کریں گے
- میکسیکو پالیسی کو جاری رکھیں گے جبکہ سب کے ساتھ تعلقات بہتر بنائیں گے
Comments
0 comment