ٹرمپ کی تازہ دھمکی پر ایران کا سخت ردعمل

ٹرمپ کی تازہ دھمکی پر ایران کا سخت ردعمل

صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں
ٹرمپ کی تازہ دھمکی پر ایران کا سخت ردعمل

Webdesk

|

7 Jul 2026

تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تازہ دھمکی پر ایران نے بھی سخت ردعمل دیا ہے جس سے فریقین کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ میں امریکا کے وہم میں مبتلا صدر سے مخاطب ہوں جنھوں نے 9 کروڑ 10 لاکھ ایرانیوں کو دھمکیاں دی ہیں۔

محمد باقر ذوالقدر نے صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ ایرانی عوام سے احترام کے ساتھ بات کریں ورنہ ہم بھی آپ کو دوسری زبان میں بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں لیکن اس کا نتیجہ امریکا کے لیے ناکامی، مایوسی اور بالآخر مذاکرات اور جنگ بندی کی درخواست کی صورت میں نکلا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!