ٹرمپ کے ایک فیصلے سے امریکا کو یومیہ دو ارب ڈالرز کا فائدہ

ٹرمپ کے ایک فیصلے سے امریکا کو یومیہ دو ارب ڈالرز کا فائدہ

ٹیرف عائد کر کے ٹرمپ نے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچایا ہے
ٹرمپ کے ایک فیصلے سے امریکا کو یومیہ دو ارب ڈالرز کا فائدہ

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2025

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کی مد میں ہم روزانہ 2 ارب ڈالر حاصل کررہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کوئلے کی پیداوار بڑھانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کردیے ہیں۔

دوسری جانب جاپان اور جنوبی کوریا کے نمائندے معاہدے کے لیے امریکا پہنچ رہے ہیں۔

اس سے قبل ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ 9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لیے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ کرلیا ہے۔صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیرملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے، معاہدہ اسی صورت میں ہوگا جس میں امریکی ملازمین کا مفاد ہوگا اور جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کئی ممالک سے بات چیت ہوتی جائے گی اور جوابی محصولات نافذالعمل ہوتے جائیں گے، ٹرمپ نے اپنی تجارتی ٹیم کو تجارتی معاہدے تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!