6 hours ago
’ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں تو اسرائیلیوں کا الاسکا منتقل کردیں‘
![’ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں تو اسرائیلیوں کا الاسکا منتقل کردیں‘](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/11/ttrmp-mn-khy-aalmbrdr-hyn-tw-sry-ylywn-kh-lskh-mntql-khrdyn_1739218126-b.jpg)
ویب ڈیسک
|
11 Feb 2025
سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے رکن یوسف بن طراد السعدون نے غزہ کے معاملے پر ہمدردی جتانے والے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ امن کے اتنے علمبردار ہیں تو اسرائیلیوں کا الاسکا منتقل کردیں۔
شوریٰ کونسل کے رکن نے مقامی اخبار میں ایک مضمون لکھا اور اُس میں کہا کہ اسرائیلیوں کے ساتھ الحاق کے بعد ٹرمپ گرین لینڈ بھی آباد کرسکتے ہیں۔
رکن سعودی شوریٰ کونسل نے کہا کہ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسیاں احمقانہ، غیر منطقی اور یکطرفہ ہیں، وہ سعودی عرب اور اتحادیوں پر دباؤ ڈال کر اسرائیل کی ریاست کو تسلیم کروانا چاہتا ہے۔
السعدون کے مطابق انسانی تاریخ یہودیوں کی فتنہ پروری اور سازشوں سے واقف ہے۔ رکن سعودی شوریٰ کونسل نے کہا کہ تیرہویں اور سولہویں صدی میں یورپی ممالک نے یہودیوں کو ملک بدر کیا، امریکی پالیسی میں غیرقانونی قبضہ اور مقامیوں کی نسل کشی شامل ہے۔
Comments
0 comment