ٹرمپ نے گرفتاری کی صورت میں شدید عوامی ردعمل سے خبردار کردیا

ٹرمپ نے گرفتاری کی صورت میں شدید عوامی ردعمل سے خبردار کردیا

ایک خاص موڑ آنے پر ایک بریکنگ پوائنٹ ہوتا ہے۔
ٹرمپ نے گرفتاری کی صورت میں شدید عوامی ردعمل سے خبردار کردیا

Webdesk

|

3 Jun 2024

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیویارک کی جیوری کے ذریعے اپنی تاریخی سزا کے بعد گھر یا جیل میں قید کو قبول کریں گے لیکن عوام کے لیے اسے قبول کرنا مشکل ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹی وی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کی صورت میں سخت عوامی ردعمل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاص موڑ آنے پر ایک بریکنگ پوائنٹ ہوتا ہے۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنا بدلہ لیں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق چھپانے کے مقدمے میں جیوری نے تمام 34 الزامات میں قصور وار قرار دیا ہے۔

نیویارک کی عدالت کے جج سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 11 جولائی کو فیصلہ سنائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!