ٹرمپ نے ایران کے نقشے کو اپنے چہرے کی پروفائل میں تبدیل کر دیا

ٹرمپ نے ایران کے نقشے کو اپنے چہرے کی پروفائل میں تبدیل کر دیا

امریکی صدر نے سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر ایران سے متعلق ایک نقشہ پیش کیا ہے
ٹرمپ نے ایران کے نقشے کو اپنے چہرے کی پروفائل میں تبدیل کر دیا

Webdesk

|

7 Sep 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے اقدامات اور بیانات سے دنیا کو حیران کرتے رہتے ہیں اب ایک اور انوکھا کارنامہ انجام دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب سے دوسری مدت کے لیے صدارتی منصب سنبھالا ہے، تب سے ان کے متعدد اقدامات اور بیانات دنیا بھر میں موضوع بحث بنے رہتے ہیں اور دنیا ان کے مضحکہ خیز اقدامات پر حیران ہوتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے اور ایران کے نقشے کو اپنے چہرے کی پروفائل میں تبدیل کر دیا ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر ایران سے متعلق ایک نقشہ پیش کیا ہے اور اس میں اپنے چہرے کی پروفائل کو ایران کے نقشے میں بدل دیا ہے۔

پوسٹ میں ایک جانب ایران کا اصل نقشہ دکھایا گیا ہے جب کہ دوسری جانب نقشے کو ٹرمپ کے چہرے اور بالوں کے انداز سے مشابہہ شکل دی گئی ہے۔

اس تصویر کے ساتھ ہی تحریر ہے کہ پہلے ایران کا نقشہ ایسا تھا اور اب نیا نقشہ کچھ یوں ہے۔

ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر طیارہ بردار جہاز پر سوار دوربین لیے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی تباہی دیکھ رہے ہیں۔

اسی طرح ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو نیا امریکی علاقہ قرار دیا۔ پوسٹ میں ٹرمپ کو امریکی پرچم میں لپٹے ہتھوڑے سے ایران کے اوپر وار کرتے دکھایا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!