2 hours ago
ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے ملزم سے متعلق اہم خبر
Webdesk
|
26 Apr 2026
واشنگٹن: امریکہ کے فیڈرل پراسیکیوٹر نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے نامہ نگاروں کی عشائیہ تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص کو بروزپیر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت کول تھامس ایلن کے نام سے کی گئی ہے جس کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے اور اس کی عمر 31 سال ہے۔
مشتبہ شخص جس نے سکریٹ سروس کے اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا تھا اور خود محفوظ رہا تھا۔
اسے پیر کو جج کے سامنے پیش ہوگا۔پراسیکیوٹر جینین پیرو نے اعلان کیا ہے کہ مشتبہ شخص پر پرتشدد جرم کے ارتکاب کے دوران اسلحہ استعمال کرنے اور خطرناک ہتھیار کے ذریعے وفاقی اہلکار پر حملے کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔
واشنگٹن ڈی سی کی میئر موریل بوزر نے اتوار کی علی الصبح بتایا کہ اس ہائی پروفائل تقریب جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلی امریکی حکام شریک تھے، فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص پستولوں اور چاقوں سے لیس تھا اور یہ مانا جا رہا ہے کہ اس نے تنہا یہ کارروائی کی۔
Comments
0 comment