ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل: 130 سے زائد شہروں میں عالمی مظاہرے شروع

ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل: 130 سے زائد شہروں میں عالمی مظاہرے شروع

سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سیرگلز ٹورگ سکوائر میں ایک مظاہرے میں سیاہ پوش خواتین کی بڑی تعداد جمع ہوئی
ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل: 130 سے زائد شہروں میں عالمی مظاہرے شروع

Webdesk

|

9 Sep 2024

نئی دہلی: گذشتہ ماہ کولکتہ شہر کے ایک ہسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کو عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد انصاف کا مطالبہ کرنے کے لیے 25 ممالک کے 130 سے زیادہ شہروں میں ہزاروں بھارتی تارکینِ وطن احتجاج کر رہے تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات مظاہروں کے منتظمین نے بتائی۔یہ مظاہرے جاپان، آسٹریلیا، تائیوان اور سنگاپور میں بڑے اور چھوٹے گروہوں میں شروع ہوئے اور کئی یورپی ممالک کے شہروں تک پھیل گئے۔

 امریکہ میں ساٹھ مظاہروں کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ان مظاہروں نے نو اگست کو شعبہ چیسٹ میڈیسن کی 31 سالہ پوسٹ گریجویٹ طالبہ کی ہلاکت کے بعد ہندوستان کے طول و عرض میں جاری مظاہروں میں اضافہ کیا۔

سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سیرگلز ٹورگ سکوائر میں ایک مظاہرے میں سیاہ پوش خواتین کی بڑی تعداد جمع ہوئی جس نے بنگالی زبان میں گانے گائے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

وہ ہندستانی خواتین کے لیے تحفظ اور اس جرم کے ذمہ داران سے جواب طلبی کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

عالمی مظاہروں کی ایک منتظم دیپتی جین نے کہاکہ ڈیوٹی کے دوران ایک نوجوان ٹرینی ڈاکٹر پر اس وحشیانہ ظلم کی خبر سے ہم سب صریح بے حسی، بربریت اور انسانی زندگی کی بے توقیری پر چونک گئے اور سن ہو گئے۔

موجودہ برطانوی شہری اور کلکتہ نیشنل میڈیکل کالج اور ہسپتال کی سابق طالبہ جین نے گذشتہ ماہ برطانیہ میں خواتین ڈاکٹروں کے احتجاج کا اہتمام کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!