16 hours ago
ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل، ملزم کو سزا سنادی گئی
Webdesk
|
20 Jan 2025
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جنسی زیادتی کے ایک ہولناک واقعے سے پورے ملک میں سنسنی پھیل گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کے ایک سرکاری اسپتال میں نائٹ ڈیوٹی کے دوران آڈیٹوریم میں چند گھنٹوں کی نیند لینے والی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال سے 9 اگست 2024 کو لیڈی ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش ملنے پر ملک بھر میں افسوس کی لہر دوڑ گئی تھی۔
فرانزک رپورٹ میں وحشیانہ انداز سے جنسی زیادتی، تشدد اور قتل کی تصدیق ہوئی۔ جس سے ڈاکٹرز، نرسوں اور شہریوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔
اس کیس نے بھارت ہی میں نہیں بلکہ عالمی طور پر بھی شہرت حاصل کرلی تھی۔ ملک بھر کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج تھے اور ملزم کی گرفتاری تک کام نہ کرنے اعلان کیا گیا تھا۔
سی بی آئی اے نے عدالت سے ملزم کی سزائے موت کی استدعا کی تھی جب کہ مغربی بنگال کی اسمبلی نے بھی زیادتی کیسز میں سزائے موت کو قانون کا حصہ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔
تاہم عدالت نے مجرم سنجے رائے کو سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا سنائی۔
Comments
0 comment