او آئی سی نے غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کردی

ویب ڈیسک
|
8 Mar 2025
سعودی عرب کے شہر جدہ میں تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں رکن ممالک نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا۔
اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔
سربراہ او آئی سی نے اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے اور ان پر ہونے والے مظالم کو فوری طور پر روکا جائے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں پر مظالم بند کرے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔
اجلاس میں شرکاء نے مشترکہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل صرف دو ریاستی فارمولے کے تحت ہی ممکن ہے، جس میں فلسطینیوں کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا حق دیا جائے۔
Comments
0 comment