ولادت النبی ﷺ منانا بدعت ہے، خطیب مسجد نبوی ﷺ
Webdesk
|
17 Sep 2024
مسجد نبوی ﷺ کے خطیب شیخ علی حذیفے نے ولادت النبی ﷺ منانے کو بدعت قرار دیتے ہوئے اس کا حوالہ بھی دیا ہے۔
انہوں نے خطبے کے دوران کہا کہ نبی کی تعظیم اور محبت کا صحیح طریقہ ان کے احکام کی تعمیل، ان کی ممانعت سے اجتناب اور رسول اللہ کی تعلیمات کے مطابق اللہ کی عبادت کرنا ہے۔
انہوں نے مشہور حدیث کا حوالہ دیا، "تم میں سے کوئی اس وقت تک مسلمان نہیں ہوسکتا جب تک میں ’محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم‘ اُس کے ماں باپ، اولاد سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات سے رہنمائی جدید طریقوں کو متعارف کرانا نہیں بلکہ یہ بدعت ہے جس سے اجتناب اور قرآن و سنت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم ہے۔
امام نے مزید اشارہ کیا کہ صالح پیشرو، بشمول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ (مہاجرین اور انصار) نے کبھی میلاد نہیں منایا اور ہم میں سے سب سے بہترین تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی و کامرانی سنت اور اللہ کے خالص احکامات پر عمل کرنے کے ساتھ بدعات سے اجتناب کرنے سے ہی ممکن ہے۔
Comments
0 comment