وسطی بیروت میں شدید اسرائیلی بمباری میں 24 افراد شہید
چار میزائل جن میں مضبوط عمارتوں کو تباہ کرنے والے میزائل شامل ہیں سے ایک آٹھ منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
Webdesk
|
24 Nov 2024
تل ابیب : اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں تباہ کن فضائی حملے کیے ہیں جن میں کم از کم 24 افراد مارے گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے وضاحت کی کہ بعلبک اور میں دارالحکومت کے شمال مشرق میں واقع قصبوں شمسطار اور بودائی پر حملوں میں چار بچوں سمیت 13 دیگر افراد ہلاک ہوئے۔
بیروت میں ایک لبنانی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ چار میزائل جن میں مضبوط عمارتوں کو تباہ کرنے والے میزائل شامل ہیں سے ایک آٹھ منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
Comments
0 comment