ویڈیو: راہول گاندھی کی ایوان میں تقریر، قرآنی آیت پڑھی اور حضور پر درود بھیجا
ویب ڈیسک
|
2 Jul 2024
بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس (آئی این سی) کے رہنما راہول گاندھی نے لوک سبھا کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک پڑھا ہے۔
راہول گاندھی نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلیے یہ قدم اٹھایا۔ تقریر کے دوران، انہوں نے نفرت کی سیاست کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے قرآن پاک کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے عدم تشدد، بے خوفی اور خوف کو ختم کرنے کی تعلیمات پر زور دیا۔
"یہ اسلام اور قرآن میں لکھا ہوا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ اس نے [اللہ نے] کہا، ڈرو نہیں۔ بے شک میں تمھارے ساتھ ہوں؛ میں سنتا اور دیکھتا ہوں‘‘۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ’’اس کا مطلب ہے کہ اسلام میں کہا گیا ہے کہ ڈرو نہیں۔‘‘
گاندھی نے حکمران بی جے پی پر نفرت، خوف اور تشدد پھیلانے پر تنقید کی، ان کے اعمال اور ہندو ہونے کے ان کے دعوے کے درمیان تضاد کی نشاندہی کی۔ جب کانگریس لیڈر نے بی جے پی کو پرتشدد پارٹی کہا تو مودی نے گاندھی کے ریمارکس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پوری ہندو برادری پر تشدد کا الزام لگانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
بھارتی وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’پوری ہندو برادری کو پرتشدد کہنا، یہ ایک سنگین مسئلہ ہے‘‘۔
جواب میں گاندھی نے واضح کیا کہ ان کے ریمارکس پوری ہندو برادری کے لیے نہیں ہیں بلکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیے ہیں۔ ’’نریندر مودی پوری ہندو برادری نہیں ہے، بی جے پی پوری ہندو برادری نہیں ہے، آر ایس ایس پوری ہندو برادری نہیں ہے‘‘۔
x.com
Rahul Gandhi delivers a powerful speech in the Lok Sabha by quoting a verse from the Glorious Qur’an.
— Fidato (@tequieremos) July 1, 2024
قَالَ لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِيۡ مَعَكُمَاۤ اَسۡمَعُ وَاَرٰى
“He said, Fear not. Indeed, I am with you both; I hear and I see.” (Qur’an 20:46)https://t.co/PYZGQOBNJD
Comments
0 comment