وینزویلا کی امریکی حملے میں 100 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

وینزویلا کی امریکی حملے میں 100 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

صدر مادورو اور انکی اہلیہ سِیلیا فلوریس بھی امریکی حملے میں زخمی ہوئے۔
وینزویلا کی امریکی حملے میں 100 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

Webdesk

|

8 Jan 2026

کراکس :وینزویلا نے پہلی بار سرکاری سطح پر امریکی حملے میں 100 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

وینزویلا کے وزیر داخلہ ڈیوسڈاڈو کابیلو نے کہا کہ کراکس میں امریکا کی جانب سے صدر مادورو کو گرفتار کرنے کے دوران حملوں میں 100 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پر امریکی حملہ بہت خوفناک تھا، صدر مادورو اور انکی اہلیہ سِیلیا فلوریس بھی امریکی حملے میں زخمی ہوئے۔

کابیلو نے کہا کہ امریکی کارروائی کے دوران صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سِیلیا فلورس کو سر پر چوٹ آئی جبکہ صدر مادورو کو ٹانگ میں شدید چوٹ آئی۔

 اِس وقت دونوں امریکی حراست میں ہیں۔اِس اعلان سے قبل وینزویلا نے ہلاکتوں کی جامع تعداد فراہم نہیں کی تھی، غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی حملے میں وینزویلا کے 24 فوجی اہلکار اور وینزویلا میں کام کرنے والے کیوبا کے 32 اہلکار و پولیس افسران مارے گئے۔

اسی طرح امریکی حکام نے ایک اندازے کے مطابق بتایا تھا کہ وینزویلا میں فوجی کارروائی میں تقریبا 75 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!