وینزویلا کے سابق صدر اور اہلیہ کو نیویارک کی عدالت میں پیش کردیا گیا
وینزویلا میں امریکی کارروائی کے بعد فوجی الرٹ نافذ کیا گیا ہے
Webdesk
|
5 Jan 2026
نیویارک: وینزویلا کے سابق صدر مادورو اور اہلیہ کو سخت سیکیورٹی میں نیویارک کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا میں امریکی کارروائی کے بعد فوجی الرٹ نافذ کیا گیا ہے، فوج نے قومی خود مختاری کے لیے آپریشنل تیاریوں کا بھی اعلان کر دیا۔
فوج نے ڈیلسی روڈ ریگیز کو عبوری صدر تسلیم کر لیا۔
وینزویلا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکا کا اقدام عالمی امن و قانون کے لیے خطرہ ہے، آج ہمارے ساتھ ہوا کل کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
Comments
0 comment