ویتنام میں طوفان یاگی کی تباہ کاریاں، 65 ہلاک

ویتنام میں طوفان یاگی کی تباہ کاریاں، 65 ہلاک

شمالی ویتنام میں طوفان کے سبب مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی، جبکہ 750 سے زائد افراد زخمی اور 39 لاپتہ ہیں۔
ویتنام میں طوفان یاگی کی تباہ کاریاں، 65 ہلاک

Webdesk

|

10 Sep 2024

ہنوئی: ایشیا میں رواں سال کے سب سے طاقت ور سمندری طوفان یاگی کی شمالی ویتنام میں تباہ کاریاں جاری ہیں، درجنوں افراد ہلاک، متعدد زخمی و لاپتہ ہو گئے جبکہ انفرا اسٹکچر کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ شمالی ویتنام میں طوفان کے سبب مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی، جبکہ 750 سے زائد افراد زخمی اور 39 لاپتہ ہیں۔

سمندری طوفان یاگی سے ویتنام میں زیادہ تر ہلاکتیں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے ہوئیں۔ شمالی ویتنام میں ایک پل گِر گیا جبکہ کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں طوفان کے بعد تقریبا 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ویتنامی حکام کا کہناتھا کہ اگرچہ اب طوفان کمزورہو گیا ہے لیکن مغرب کی طرف بڑھتے ہی مزید تباہی مچائے گا۔

 اس سلسلے میں ویتنام کے ساحلی علاقوں سے تقریبا 50 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ویتنام کے شمالی صوبوں میں اسکول عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

طوفان یاگی شمالی ویتنام کا 30 سال میں آنے والا سب سے طاقت ور طوفان ہے، جو فلپائن، چین میں تباہی مچانیکے بعد ہفتے کے روز ویتنام سے ٹکرایا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان یاگی، سے چین اور فلپائن میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!