ایف 35 تباہ کر کے امریکی غرور خاک میں ملایا، اسپیکر ایران پارلیمنٹ

ایف 35 تباہ کر کے امریکی غرور خاک میں ملایا، اسپیکر ایران پارلیمنٹ

دنیا میں پہلی بار اس علامت کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ ایک نظام کے زوال کا لمحہ ہے۔
ایف 35 تباہ کر کے امریکی غرور خاک میں ملایا، اسپیکر ایران پارلیمنٹ

Webdesk

|

20 Mar 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایف 35 جہاز امریکی فوجی طاقت اور غرور کی علامت تھا جسے نشانہ بنایا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ ایف-35 کو ایک ایسی علامت کے طور پر پیش کیا جاتا تھا جو کسی بھی آنکھ سے پوشیدہ اور ہر طاقت سے برتر ہے، تاہم خدا کی قدرت اس سے بھی بالاتر ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دنیا میں پہلی بار اس علامت کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ ایک نظام کے زوال کا لمحہ ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایرانی دفاعی نظام نے ایک امریکی ایف 35 طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک ایف 35 اسٹیلتھ طیارے کو مبینہ نشانہ بنائے جانے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!