یہودیوں کے حملے میں زخمی آسکر ایوارڈ یافتہ فلسطینی ڈائریکٹر تاحال لاپتہ

یہودیوں کے حملے میں زخمی آسکر ایوارڈ یافتہ فلسطینی ڈائریکٹر تاحال لاپتہ

اسرائیلی فوج نے اسپتال کے بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
یہودیوں کے حملے میں زخمی آسکر ایوارڈ یافتہ فلسطینی ڈائریکٹر تاحال لاپتہ

ویب ڈیسک

|

29 Mar 2025

اسرائیلی فوج کی بمباری سے صحافی سمیت مزید61 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 

رفح کے محاصرے کے بعد ہزاروں فلسطینی محصور ہوگئے اور اسرائیل میں جنگ بندی کے مطالبے پر مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق آسکر جیتنے والے فلسطینی فلم ڈائریکٹر حمدان بلال پر مسلح آبادکاروں نے حملہ کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ، اسرائیلی فوج نے انہیں اسپتال منتقلی کے بجائگ نامعلوم مقام پر منتقل کیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق، 15 اسرائیلی آبادکاروں نے حمدان کے سر اور پیٹ پر شدید تشدد کیا اور ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ 

حمدان نے اپنی آسکر یافتہ ڈاکیومینٹری "NO OTHER LAN'' میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف مظالم کو بے نقاب کیا تھا۔  

فلسطینی ہدایتکار یووال ابراہم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انہیں ایمبولینس سے زبردستی اٹھا کر لاپتہ کر دیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق تشدد کیوجہ سے فلم ڈائریکٹر کی حالت تشویشناک ہے تاہم اسرائیلی فوج نے گرفتاری ظاہر کی اور نہ تصدیق کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!