14 hours ago
یحیی کے بھائی ساتھیوں سمیت شہید، خاندان کے دیگر افراد بھی ڈرون کا نشانہ بنے

ویب ڈیسک
|
19 May 2025
خان یونس: فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد السنوار اور ان کے 10 ساتھی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
السنوار حماس کے شہید رہنما یحییٰ السنوار کے بھائی تھے۔
العربیہ اور الحدث کے ذرائع کے مطابق، محمد السنوار کی لاش خان یونس کے علاقے میں ایک سرنگ سے برآمد ہوئی ہے اور وہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یورپی اسپتال کے قریب حملہ کیا تھا، جہاں رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شبانہ بھی ہلاک ہوئے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ السنوار کو ایک خفیہ سرنگ میں نشانہ بنایا گیا، جو ہسپتال کے نیچے واقع تھی۔
اسرائیلی میڈیا نے حملے کی ویڈیو جاری کی، جس میں دھماکے اور آگ کے شعلے دکھائی دیے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی "دہشتگردی کے خلاف جنگ" کا حصہ تھی۔
حماس نے اب تک السنوار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہسپتال کے قریب حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
محمد السنوار حماس کی عسکری قیادت میں اہم شخصیت تھے۔ ان کی ہلاکت سے تنظیم کو شدید جھٹکا لگنے کی توقع ہے۔ اسرائیل گزشتہ کئی ماہ سے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
Comments
0 comment