ایک اور ملک نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

ایک اور ملک نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

یہ اقدام امریکی انتظامیہ کی جانب سے اتحادی ممالک پر دبا کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایک اور ملک نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

Webdesk

|

1 Apr 2026

بیونس آئرس: ارجنٹینا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ارجنٹینا کے صدارتی آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام امریکی انتظامیہ کی جانب سے اتحادی ممالک پر  دبا کے بعد سامنے آیا ہے۔

ارجنٹینا نے یہ فیصلہ آئی آر جی سی کی جانب سے حزب اللہ کی حمایت کے تناظر میں کیا، جسے ارجنٹینا ہے 1994 میں بیونس آئرس میں یہودی مرکز(امیہ)پر حملے کا ذمے دار ٹھہرایا تھا۔

اس فیصلے کی وجہ پاسدارانِ انقلاب کی لبنان میں قائم تنظیم حزب اللہ کی حمایت کو قرار دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے کے بعد ارجنٹینا آئی آر جی سی کے خلاف مالی پابندیوں سمیت دیگر قانونی اقدامات کر سکے گا۔

اس سے قبل آئی آر جی سی اور حزب اللہ کو امریکا اور کچھ دوسرے ممالک دہشت گرد گروپوں کے طور پر نامزد کر چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!