1 hour ago
یکطرفہ جنگ بندی مسترد، حزب اللہ نے لبنان کی توہین قرار دے دیا
تنظیم کسی ایسی یکطرفہ جنگ بندی کی پابند نہیں ہو سکتی جس میں صرف ایک فریق پر ذمے داریاں عائد ہوں۔
Webdesk
|
19 Apr 2026
بیروت: لبنان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے جنگ بندی معاہدے کو لبنان کی توہین قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
مقامی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ تنظیم کسی ایسی یکطرفہ جنگ بندی کی پابند نہیں ہو سکتی جس میں صرف ایک فریق پر ذمے داریاں عائد ہوں۔
انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ نومبر 2024 کی 15 ماہ طویل جنگ بندی جیسے حالات میں واپس جانے کیلئے تیار نہیں جس دوران اسرائیل کو کھلی کارروائی کی اجازت تھی جبکہ حزب اللہ نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔
نعیم قاسم نے بے نتیجہ سفارتی کوششوں کو انتظار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی، پہلے کی طرح جنگ بندی نہیں ہوگی کہ اسرائیل حملے کرتا رہے اور ہم خاموش رہیں۔
Comments
0 comment