14 hours ago
یمن کے حوثیوں باغیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکا بندی کا اعلان
عودی عرب پر عائد حالیہ محاصرے کے جواب میں اس کی بحری ناکا بندی کا باقاعدہ اعلان کیا ہے
ویب ڈیسک
|
20 Jul 2026
یمن کی حوثی تنظیم "انصار اللہ" نے صنعا ایئرپورٹ پر فضائی حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے سعودی عرب پر عائد حالیہ محاصرے کے جواب میں اس کی بحری ناکا بندی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
اس سے قبل حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر داغے گئے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا تھا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ کے ان اقدامات پر پاکستان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور تہران پر واضح کر دیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے لیے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے، لہٰذا اس کی سلامتی پر آنے والی کوئی بھی آنچ پاکستان پر حملہ تصور کی جائے گی۔
Comments
0 comment