یمنی حوثیوں کا امریکا کے جدید جنگی جہاز کو گرانے کا دعوی

یمنی حوثیوں کا امریکا کے جدید جنگی جہاز کو گرانے کا دعوی

یمنی حوثیوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے امریکا اور برطانیہ کے حملے کو ناکام بنادیا ہے
یمنی حوثیوں کا امریکا کے جدید جنگی جہاز کو گرانے کا دعوی

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2024

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارے ایف 18 تباہ ہونے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کاہ کہ گزشتہ رات امریکا اور برطانیہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بحیرہ احمر پر امریکی طیارے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں طیارہ تباہ ہوگیا۔

حوثیوں کے ترجمان ترجمان یحییٰ سریع  کا کہنا ہے کہ فورسز نے 8 کروز میزائلوں اور 17 ڈرونز کے ذریعے جوابی کارروائی کی جس سے دیگر طیاروں کو یمنی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز، یو ایس ایس ہیری ٹرومین، کو حملے کے بعد شمالی بحیرہ احمر کی جانب پیچھے ہٹنا پڑا۔

امریکی فوج نے اسے معمولی حادثہ قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!