ایمریٹس نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

ایمریٹس نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

رعایت صرف مخصوص روٹس اور کرایوں پر لاگو ہوگی
ایمریٹس نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

Webdesk

|

11 Jan 2026

کراچی: پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ عالمی ایئرلائن ایمریٹس نے محدود مدت کے لیے خصوصی پروموشن کا اعلان کر دیا ہے۔

اس کے تحت منتخب فضائی ٹکٹوں پر 10 فیصد تک رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو بکنگ کے وقت پرومو کوڈ PKSCP25 استعمال کرنا ہوگا۔

ایمریٹس کے مطابق اس مہم کا مقصد آنے والے دنوں میں سفر کا ارادہ رکھنے والے مسافروں کے لیے پریمیم سفر کو زیادہ قابلِ برداشت بنانا اور ایئرلائن کے سرکاری چینلز کے ذریعے پیشگی بکنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

رعایت صرف مخصوص روٹس اور کرایوں پر لاگو ہوگی، جبکہ تمام تفصیلات اور شرائط ایمریٹس کی خصوصی کیمپین ویب پیج پر فراہم کی گئی ہیں۔

اس آفر کے تحت مسافروں کو ایک اضافی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اپنے ٹکٹ کی رقم کو 12 ماہ تک کی آسان اقساط میں تبدیل کر سکتے ہیں، وہ بھی صفر فیصد مارک اپ پر۔ تاہم یہ سہولت کارڈ کی اہلیت، بینک کی شرائط اور دیگر قواعد و ضوابط سے مشروط ہوگی۔

ایئرلائن حکام کے مطابق دیگر فضائی پروموشنز کی طرح یہ آفر بھی ہر روٹ یا ہر قسم کے کرایے پر لاگو نہیں ہوگی، اس لیے مسافروں کو بکنگ سے قبل تمام شرائط کا بغور جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ادھر ایک اور اہم پیش رفت میں ایمریٹس اپنے پریمیئم اکانومی پراڈکٹ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے رہی ہے، جس میں کراچی بھی شامل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!